چیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاک بھارت مقابلے کی تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور:
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ کا دوسرا سیزن جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایجبسٹن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
افتتاحی میچ 18 جولائی کو پاکستان چیمپیئنز اور انگلینڈ چیمپیئنز کے درمیان ہوگا، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔
پچھلے سال کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ مرحلے میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی تھی تاہم فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت نے 157 رنز کا ہدف 19.
پہلے ایڈیشن میں پاکستان کی قیادت یونس خان نے کی تھی جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، سرفراز احمد، کامران اکمل، وہاب ریاض، سعید اجمل اور سہیل تنویر جیسے سابق اسٹارز شامل تھے۔
پاکستان نے لیگ مرحلے میں بھارت کے خلاف چار وکٹوں پر 243 رنز بنائے تھے اور 68 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے ممکنہ اسکواڈ میں یونس خان (کپتان)، شعیب ملک، صہیب مقصود، مصباح الحق، شرجیل خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، آصف علی، عبدالرزاق، عامر یامین، وہاب ریاض، سعید اجمل، سہیل تنویر اور سہیل خان شامل ہوسکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ 29 جولائی تک جاری رہے گا، 31 جولائی کو دونوں سیمی فائنلز ایجبسٹن میں ہی منعقد ہوں گے جبکہ فائنل 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔