حکومت کابجلی بلوں سے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب
بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن
حکومت نے بجلی کے بلوں میں سے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی سے تعاون طلب کرلیا۔اویس لغاری نے خط میں کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، خط میں وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی سمیت سٹرکچرل ریفارمز کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے بجلی بلوں سے نان الیکٹرسٹی چارجز کو ختم کرنے کے لئے غور کر رہے ہیں، پاور ڈویژن نے جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں کے ذریعے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی وصولی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صوبائی حکومتیں صوبائی محصولات اور ڈیوٹیوں کی بجلی کے بلوں ذریعے وصولی کے بجائے متبادل طریقہ کار اختیار کریں۔اویس لغاری نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف بجلی کے بلوں کو مزید شفاف بنائے گا بلکہ سمجھنے میں بھی آسان بنائے گا، یہ اس چیز کو بھی یقینی بنائے گا کہ صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی سے محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی اور ان پر عملدرآمد کے لیے تعاون بھی طلب کیا جو اس اقدام کو کامیاب بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تمام وزرائے اعلی اویس لغاری نے بجلی کے بلوں وفاقی وزیر
پڑھیں:
اویس لغاری کی فی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی تردید
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے فی یونٹ قیمت میں دیے گئے ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف اپنی جگہ پر موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد جو ریلیف ملا تھا، وہ بجلی صارفین کو مل رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں تبدیلی آتی ہے۔