خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کا خواش مند ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی نے ہابرڈ نظام حکومت کی تعریف کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ناصرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ساتھ ساتھ سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ "خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اور اس کی نوکری کرتا تھا۔
خواجہ آصف بھی اس لیے ہائبرڈ نظام کو اچھا کہہ رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے۔" اس سے قبل بھی اپنے ایک بیان میں جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ "خواجہ آصف جیسے اپنی نوکری لگ جانے پر خوش ہیں، ان کے والد بھی ہائبرڈ نظام کی تعریف کرتے ہوئے ضیاء الحق کی مجلسِ شوریٰ کے چیئرمین بنے بعد میں خواجہ آصف بھی مشرف سے لے کر باجوہ اور عاصم منیر کے ہائبرڈ نظام سے مسلسل فائدہ اٹھاتے رہے۔(جاری ہے)
" جبکہ جمعرات کے روز اپنے ایک اور بیان میں سینئر سیاستدان نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ "بانی تحریک انصاف عمران خان کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لا مانگ رہا ہے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ جرنیلوں کے قریب ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا، کون سی پارٹی ہے جس کو سیاسی پارٹی کہا جائے، جو آئین اور جمہوریت کی بات نہیں کرتا وہ سیاست نہیں کر رہا۔ " .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جاوید ہاشمی نے خواجہ آصف کرتا تھا
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-30
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔