پاکستان ریلویز کا 348 اسٹیشنز پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اور الائیڈ بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت ملک بھر کے 348 ریلوے اسٹیشنوں پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ مسافر جدید ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد مسافر اب کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ اور دیگر ادائیگیاں باآسانی کر سکیں گے، جو نہ صرف صارفین کے لیے سہولت کا باعث ہوگا بلکہ پاکستان ریلویز کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے روس کے لیے 22جون سے ٹرین سروس شروع کی جائے گی،حنیف عباسی
حنیف عباسی نے کہا کہ الائیڈ بینک مرچنٹ سروسز کے تحت ریلوے اسٹیشنز پر موجود اسٹالز اور دکانوں پر بھی ڈیجیٹل لین دین ممکن ہوگا، جو مالی شمولیت میں اضافے اور کیش لیس معیشت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم نے اس منصوبے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پرعزم انداز میں کام کرنا ہے تاکہ پاکستان ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
’یہ اقدام حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی طرف ایک عملی قدم ہے، جو نہ صرف عوامی سہولتوں میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی جدید مالیاتی نظام سے ہم آہنگ کرے گا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الائیڈ بینک مرچنٹ سروسز پاکستان ریلویز جدید مالیاتی نظام حنیف عباسی ڈیجیٹل پاکستان ڈیجیٹل لین دین ریلوے اسٹیشنز کیش لیس مالی شمولیت معیشت وزیر ریلوے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الائیڈ بینک مرچنٹ سروسز پاکستان ریلویز جدید مالیاتی نظام حنیف عباسی ڈیجیٹل پاکستان ڈیجیٹل لین دین ریلوے اسٹیشنز کیش لیس وزیر ریلوے پاکستان ریلویز وزیر ریلوے حنیف عباسی کے لیے
پڑھیں:
ترکیہ‘ آیندہ برس تیز رفتار ٹرین متعارف کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیہ‘ آیندہ برس تیز رفتار ٹرین متعارف کرنے کا اعلان
انقرہ : ترکیہ کی جانب سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال ایک تیز رفتار ٹرین لانچ کردے گا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے وہ اگلے سال 2026 ءمیں اپنی پہلی مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی اسپِیڈ ٹرین لانچ کردے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے اپنے صدارتی سالانہ پروگرام میں ہدف شامل کیا ہے کہ اگلے سال مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک ٹرین کے علاوہ ایک ہائی اسپِیڈ ٹرین متعارف کرائی جائے گی۔ مذکورہ ٹرین کی ممکنہ زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ہوگی۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف ٹرین کی رفتار میں اضافہ نہیں بلکہ ملکی ریلوے صنعت کی خودکفالت، مقامی تحقیق و ترقی اور سفر کی تیزی کو بڑھانا بھی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ کمپنی توراساس اس منصوبے کی مرکزی کردار ہے، جس نے سیکریا صوبے میں ایک ہائی اسپِیڈ ٹرین فیکٹری قائم کی ہے۔