Jasarat News:
2025-09-25@23:50:17 GMT

وزیرتعلیم سندھ کاسرکاری کتب کی فروخت کانوٹس

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سرکاری کتب کی مبینہ فروغ پرسخت برہمی اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر متعلقہ افسر و عملہ معطل کردیا گیا ہے ،ملوث افسران و عملے کو معطل کرکے ایفشنسی اینڈ ڈسیپلینری رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ کتب کی مبینہ فروغ کے الزام میں تعلقہ ایجوکیشن افسر نصیرآباد کو معطل کردیا گیا۔درسی کتب کی فروخت کے معاملے میں اسسٹنٹ ویئر ہاؤس کو بھی معطل کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مفت کتب طلباء کا حق ہے‘اس پر کسی بھی قسم کی لاپروائی سنگین جرم کے زمرے میں آتی ہے‘کتب کی فراہمی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کتب کی

پڑھیں:

غزہ سٹی میں القسام بریگیڈز کا حملہ، اسرائیلی افسر ہلاک، کئی فوجی شدید زخمی

غزہ سٹی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ میجر شہر ناتانئیل بوزاگلو (27) اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا ٹینک آر پی جی حملے کی زد میں آیا، بوزاگلو اسرائیلی بٹالین 77 کی ’’وولکینو کمپنی‘‘ کا کمانڈر تھا جو ساتویں آرمڈ بریگیڈ کے ماتحت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینک پر فائر کیے گئے پروجیکٹائل کے نتیجے میں بوزاگلو کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، القسام بریگیڈز کی گھات لگا کر کی گئی کارروائیوں میں مزید ایک فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ گیواتی بریگیڈ کی شاکید بٹالین کا ایک افسر قریبی جھڑپ میں شدید زخمی ہوا ہے، اسرائیلی فوج کو مغربی زیتون محلے سے غزہ سٹی میں داخلے کے دوران مسلسل مزاحمت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب  القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا کہ ان کے جنگجوؤں نے صبرہ محلے کے جنوب میں واقع مسجد البراء کے قریب ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو ہائی ایکسپلوزو لینڈ مائن سے نشانہ بنایا۔

خیال رہےکہ اسرائیلی کابینہ نے ایک ماہ قبل غزہ سٹی پر حملے کا منصوبہ منظور کیا تھا، حالانکہ اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف ایال زامیر نے اس فیصلے پر شدید تحفظات ظاہر کیے تھے اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس سے فوجی جانی نقصان بڑھ سکتا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ غزہ سٹی اسرائیلی افواج کے لیے ’’قبرستان‘‘ ثابت ہوگا، گزشتہ اکتوبر سے اب تک جاری جنگ میں 911 فوجی ہلاکتوں کے نام جاری کیے گئے ہیں، تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جسے صہیونی حکومت سنسر کر رہی ہے۔

واضح رہےکہ  غزہ میں امداد کے نام پر درحقیقت امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف محاصرہ قائم رکھے ہوئے ہیں بلکہ انسان دوست امدادی قافلوں اور مشنز کو بھی بزور طاقت ناکام بنا رہے ہیں۔

 عالمی ادارے اس کھلی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بچیوں کی تعلیم کا فروغ اولین ترجیح، وزیرتعلیم بلوچستان
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی
  • ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدرارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع
  • بلوچستان میں آٹے کے بحران میں شدت، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے کا ہو گیا۔
  • پولیس کی مبینہ سرپرستی میں اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل سرعام فروخت
  • غزہ سٹی میں القسام بریگیڈز کا حملہ، اسرائیلی افسر ہلاک، کئی فوجی شدید زخمی
  • ملتان چونگی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و زیادتی، حنا پرویز بٹ کانوٹس
  • آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
  • آٹو سیکٹر میں ، 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • کیا ممکن ہے کوئی افسر سندھ میں ترقی نہ لے سکے‘ اسلام آباد کر مل جائے: جسٹس محسن