ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کی پارلیمان نے انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تمام تعاون معطل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت ایران نے جوہری معاملات میں مزید سخت مؤقف اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اعلان کیا کہ پیر کو ہونے والے تفصیلی اجلاس کے بعد اس متنازع بل کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا، 222 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا، کسی نے مخالفت نہیں کی جبکہ ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ترجمان کے مطابق بل کی حتمی توثیق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل دے گی، جس کے بعد اس پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
منظور شدہ بل کے تحت ایران کی جوہری تنصیبات پر بین الاقوامی معائنہ کاروں کی رسائی روک دی جائے گی، جب تک جوہری مراکز کی مکمل سلامتی کی ضمانت نہیں دی جاتی۔ اس کے علاوہ ایران اپنی جوہری تنصیبات پر کیمرے نصب نہیں کرے گا اور آئی اے ای اے کو معائنے کی کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔
یہ سخت اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے چند روز قبل ایران کے تین حساس جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان کو بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا۔
تاہم ایرانی حکام نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا افزودہ شدہ یورینیم محفوظ ہے اور ان کی جوہری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران کی
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ کو 8 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔
اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔