کراچی: کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
دائیں جانب پیپلزپارٹی کے رہنما جاوید ناگوری، بائیں طرف ان کے بھائی عبداللّٰہ ناگوری —فائل فوٹوز
کراچی میں کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کے مطابق عبداللّٰہ ناگوری اتوار کی دوپہر اپنی اوطاق میں بجلی کا کوئی کام کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسے۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال بھی لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا ہے کہ عبداللّٰہ ناگوری پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی تھے۔
واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے جاوید ناگوری سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے بھائی
پڑھیں:
فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔