اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
اسرائیلی فوج نے حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور حزب اللہ کے کمانڈر عباس الحسن وہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں جھڑپوں کے دوران حماس کے ایک سینئر رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر رہنما تھے اور تنظیم کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ماضی میں عیسیٰ نے غزہ کی پٹی میں حماس کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کیا، وہ اس کے عسکری ونگ کے بانیوں میں شامل تھے، تربیتی ہیڈکوارٹر کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور حماس کی جنرل سیکیورٹی کونسل کے رکن بھی تھے۔
فوج نے دعویٰ کیا کہ عیسیٰ نے 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، تاہم حماس کی جانب سے ان دعووں پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا
دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے محرونا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’آج صبح اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی میں عباس الحسن وہبی کو شہید کیا ہے، جو حزب اللہ کی ’رضوان فورس‘ بٹالین کے انٹیلیجنس چیف تھے۔
بیان میں عباس الحسن وہبی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو دوبارہ فعال کرنے اور اسلحہ منتقل کرنے کی کوششوں میں ملوث تھے، جو اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال کے آخر سے لے کر اب تک حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تقریباً روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزیاں کی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہائبرڈ نظام نے ملک کی پاسپورٹ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر کی: خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو شہید کرنے کا دعوی اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حماس کے کیا ہے
پڑھیں:
اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ
تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری مہم 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد شروع کی گئی، جس میں ایرانی سیکیورٹی اور پولیس فورسز نے ملک گیر کریک ڈاؤن کیا۔
ایرانی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی جانب سے دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں دو ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق 261 افراد کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے شبے میں اور 172 افراد کو حکومتی اجازت کے بغیر ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایران ماضی میں بھی اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو سزائے موت دے چکا ہے۔