حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا ملن پہلی بار؟؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کو منصب صدارت سے ہٹانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ پہلی بار اکھٹی ہے یہ کیا کہہ دیا وزیر داخلہ نے، کیا انہوں نے تسلیم کر لیا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل نہ تھی موجودہ حکومت میں شامل دونوں جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی تو یہ کہتے نہیں تھکتے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا انتخاب تھے اور بہت غلط انتخاب تھے، 2018 کے الیکشن میں فوج نے انہیں دھاندلی کے ذریعے جتوایا تھا، اب محسن نقوی صاحب کا یہ کہنا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا ملن پہلی مرتبہ ہوا ہے کئی پہلوؤں سے محل نظر ہے، پہلی بات تو یہ کہ وزیر داخلہ کو ’’حکومت‘‘ کے بجائے لفظ ’’سیاست‘‘ دان استعمال کرنا چاہیے تھا حکومت تو پاکستان میں سدا سے اسٹیبلشمنٹ کی ہی تھی اور جانے کب تک رہے گی، کبھی کبھار حکومت میں سیاست دانوں کو بھی شامل کر لیا جاتا ہے اس دفعہ البتہ ایک جوہری فرق واقع ہوا ہے اور وہ یہ کہ پہلے وزرائے اعظم صرف ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے تھے، موجودہ وزیراعظم باقاعدہ ڈنڈوت کیے ہوئے ہیں اور مسلسل اسی حالت میں رہتے ہیں، جب سے وہ وزیراعظم بنے ہیں ان تمام کاموں کا کریڈٹ جنہیں وہ اچھا سمجھتے ہیں خود کو بعد میں پہلے آرمی چیف کو دیتے ہیں، ان کے بیانات اور تقریروں کا ریکارڈ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے، معلوم ہوتا ہے علامہ اقبال کا یہ شعر صرف وہی ٹھیک طرح سمجھ پائے ہیں۔
وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات
حتیٰ کہ اب ان کے وزیر بھی ان کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں بلکہ شاید ان سے بھی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران – اسرائیل جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ اس کے پیچھے بھی ’’وردی‘‘ ہے، سیز فائر پر ہر پاکستانی کو فخر کرنا چاہیے، لیجیے شہباز شریف تو ملکی امور کا سہرا فوج کے سر باندھتے ہیں ان کے وزیر با تدبیر نے بین الاقوامی امور کا کریڈٹ بھی پاک فوج کو دے دیا، ظاہر ہے پاکستانیوں کو سیز فائر کرانے پر فخر ہوگا تو پاک فوج پر ہی ہوگا، امریکی فوج کی تو ویسے بھی جنگ شروع یا بند کرانے کی ہمت نہیں ہو سکتی البتہ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ وہ اس جنگ بندی کا مکمل کریڈٹ خود لیتے ہیں کسی اور خصوصاً امریکی فوج کا تو نام بھی نہیں لیتے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پرانے سیاستدان ہیں انہیں پتا ہے وزارت پکی رکھنے کے لیے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے، جو اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے، اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں ان کا کردار ہے، دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو کب اور کہاں باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے ہمیں تو اس کا پتا نہیں ہاں پسماندہ اور غیر ترقی یافتہ ممالک میں اس کی مداخلت سے سب آشنا ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی تنخواہوں میں بہت بھاری اضافے پر ملک کے مختلف حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی تھی، حیران کن طور پر اس میں سب سے بلند آواز وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی تھی، صرف اپوزیشن کی جانب سے احتجاج ہوتا تو حسب معمول اس پر کان نہ دھرے جاتے لیکن جب اس صریح نا انصافی پر حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی شور اٹھا تو مجبوراً وزیراعظم نے اس مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے، ممکن ہے خواجہ آصف کو سردار ایاز صادق سے کوئی پرانا حساب چکتا کرنا ہو اس لیے وہ پھر بھی چپ نہ ہوئے، ان کے چپ نہ ہونے پر اسپیکر نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا، خط میں تنخواہ میں اضافے سے متعلق وزیر دفاع کی تنقید کو بلا جواز قرار دیا اور اضافے کو وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا اور کہا کہ شہباز شریف چاہیں گے تو وہ اضافی تنخواہ لیں گے ورنہ پرانی تنخواہ ہی لیتے رہیں گے، پاکستان کے شدید ترین مالی بحران کے باوجود انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ اس اضافہ شدہ تنخواہ کو چھوڑنا نہیں چاہتے، بس اتنی علاج رکھی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صوابدید کا ذکر کر دیا، حالانکہ تنخواہ کو ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ روپے تک بڑھانے میں وزیراعظم اور کابینہ کا کوئی کردار ہی نہیں، قومی اسمبلی کی بزنس ہاؤس فنانس کمیٹی کے اجلاس میں جس کی صدارت خود اسپیکر ایاز صادق کر رہے تھے یہ غیر منصفانہ، ظالمانہ بھاری اضافہ منظور کیا گیا تھا، کچھ عرصے بعد معاملہ ٹھنڈا پڑ جائے گا وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی معاملات طے ہو جائیں گے اور یہ بھاری اضافہ کبھی واپس نہیں لیا جائے گا، واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے جس کے اسپیکر سردار ایاز صادق ہیں نئے بجٹ میں پاکستانی عوام کے لیے کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی ہے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ تو کم از کم تنخواہ ہے ستم ظریفی تو یہی ہے کہ حکومت کی مقرر کردہ ماہانہ تنخواہ بھی لوگوں کو ادا نہیں کی جا رہی، پاکستان کے لاکھوں نوجوان 20 ہزار ، 25 ہزار اور 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہوں پر کام کرنے کے لیے مجبور ہیں اور یہ ان پڑھ افراد نہیں، پڑھے لکھے لوگوں کی بات ہو رہی ہے، یہ اسمبلی، اس کے ارکان اور اسپیکر عوام کو کم از کم ماہانہ تنخواہ دلانے کے لیے کچھ نہیں کرتے اور اپنی تنخواہ ظالمانہ حد تک بڑھانے میں انہیں شرم نہیں آتی، انہوں نے 37 ہزار روپے تنخواہ منظور کی ہے کیا ان میں سے کوئی اس رقم سے ایک چھوٹے گھرانے کا ایک ماہ کا بجٹ بناکر دکھا سکتا ہے۔
مالی بحران کا یہ حال ہے کہ آئی ایم ایف کے آگے ناک رگڑنی پڑ رہی ہے لیکن اخراجات کم کرنے کے بجائے فراخ دلی کے ساتھ داد و دہش کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے وزارت کے افسران و ملازمین کو مالی سال -25 2024 کے اختتام تک 29 کروڑ 30 لاکھ 29 ہزار روپے اعزازی تنخواہوں کی مد میں ادا کیے دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 تا 22 کے 450 سے زائد افسران کو گزشتہ مالی سال میں بنیادی تنخواہ کے 150 فی صد ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں 26 کروڑ 18 لاکھ 17 ہزار روپے، گریڈ 20 تا 22 کے 20 سے زائد افسران کو ٹرانسپورٹ مونا ٹائزیشن الائونس کی مد میں تین چار بنیادی تنخواہوں کے مساوی 29 کروڑ 30 لاکھ 29 ہزار روپے دیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور اسٹیبلشمنٹ اسٹیبلشمنٹ کا وزیر داخلہ شہباز شریف وزیر دفاع ایاز صادق ہزار روپے انہوں نے کرنے کے کے لیے سے بھی
پڑھیں:
کم ازکم تنخواہ یا اجرت 40ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے محنت کشوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کیلئے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 اور ہنر مندوں کیلئے 48 ہزار 910 روپے مختص کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کیلئے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ، فنی خرابی سے مسافر خوفزدہ
سیکرٹری کم از کم اجرت بورڈ رفیق قریشی نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا، اعتراضات یا تجاویز 14 دن کے اندر کم از کم اجرت بورڈسندھ کو ارسال کی جا سکتی ہیں، کم از کم اجرت میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، مزدوروں کی اجرت میں 8.1 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے اور یومیہ بنیاد پر کم از کم اجرت 192 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، کم از کم اجرتیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہوں گی۔
پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کا آغاز
دوسری جانب وزیر محنت شاہد تھہیم کا کہنا ہے کہ خواتین ورکرز کو بھی مردوں کے برابر تنخواہ دی جائے گی، کم از کم اجرت کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، محنت کشوں کو تحفظ، وقار اور بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں۔