پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور:
تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل پی ٹی آئی کی خاتون ورکر صںم جاوید کو لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا آج انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
رہائی کے بعد ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ گھر روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ پولیس نے 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور ان کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا تھا۔ وہ 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔ مقدمہ 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوٹ لکھپت جیل سے صنم جاوید جاوید کو
پڑھیں:
کراچی: ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
کراچی کے ڈیفنس میں بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
بچوں کے والد نے بیان دیا کہ 14 اگست کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب میری سابقہ اہلیہ نےفون کال کی اور فون پر مجھے بتایا کہ آپ کو پتہ چلا کہ میں نے کیا کیا ہے۔
سابقہ اہلیہ نے ویڈیو کال پر واقعے کو دکھایا، میرے بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے۔
دونوں مقتولین بہن اور بھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔