جاپان؛ کم عمر طالبات کی نازیبا تصاویر گروپ میں شیئر کرنے پر 10 اساتذہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
جاپان میں مختلف اسکولوں کے 10 اساتذہ کو لڑکیوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر حراست میں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں پولیس نے پرائمری اسکول کے دو اساتذہ کو ساتھی اساتذہ کے ساتھ چیٹ گروپ میں نوجوان لڑکیوں کی نازیبا تصاویر لینے اور شیئر کرنے پر بھی گرفتار کیا ہے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ ایک سرکاری اسکول میں پڑھانے والے 42 سالہ اور 37 سالہ نے 13 سال سے کم عمر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لینے کا اعتراف کیا۔
ان دونوں اساتذہ نے طالبات کی نازیبا تصاویر پرائمری اور جونیئر ہائی اسکول کے اساتذہ کے گروپ میں شیئر کیا گیا تھا۔
اساتذہ کی گروپ چیٹ اس وقت سامنے آئی جب اس میں شامل اساتذہ میں سے ایک کو 15 سالہ لڑکی سے بدسلوکی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
گرفتار استاد کے موبائل فون کا فرانزک کرایا گیا جس میں اس چیٹ گروپ کا پتا چلا اور یوں گروپ میں شامل دیگر اساتذہ کو بھی حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ان میں سے کچھ تصاویر بظاہر اسکولوں میں لی گئی تھیں لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا یہ ان اسکولوں کے گروپوں کے ارکان تھے جن میں پڑھایا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ مئی 2023 میں جاہان نے جنسی جرائم سے متعلق اپنے صدیوں پرانے قوانین کی وسیع تر نظر ثانی کے ایک حصے کے طور پر بڑے پیمانے پر قانونی اصلاحات کی ہیں۔
جاپان کے جنسی جرائم کے قوانین میں 2023 کی اصلاحات نے بھی عصمت دری کی تعریف کو وسیع کیا اور رضامندی کی عمر کو 13 سے بڑھا کر 16 کر دیا۔
خاص طور پربغیر کسی معقول وجہ کے جنسی انداز میں بچوں کی فلم بندی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ان قوانین کی خلاف ورزی پر مجرموں کو تین سال تک قید یا 3 ملین جاپانی ین تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی نازیبا تصاویر گروپ میں
پڑھیں:
کراچی؛ بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 5 ڈکیت گرفتار
کراچی:ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 پستول، 9 ایم ایم پستول، 30 بور کے 2 پستول، 13 گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ عادی جرائم پیشہ ہے اور ان کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور انہوں ںے ابتدائی تفتیش میں شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
کامران حیدر نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو گلشن اقبال، سرجانی، اورنگی ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہائشی ہیں اور اس حوالے سے پولیس ان کے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کے بارے میں بھی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔