UrduPoint:
2025-10-04@16:59:03 GMT

نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی، عمران خان ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی، ڈیل کرنے کے لیے کی۔ نواز شریف کے گھر میں کبھی کوئی کتاب نہیں دیکھی۔

عمران خان کے ساتھ میں نے ڈسکشنز کی ہیں، وہ بہت زیادہ پڑھا ہوا ہے۔ 8 فروری کو انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود، پولنگ ایجنٹس تک نہ ہونے کے باوجود، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، اور وہ ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلیشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف تو اپنی مرضی سے پانی نہیں پی سکتا، اس سے مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ؟ خان ٹھیک ہی کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیے جائیں، جو اس نظام پر قابض ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لا مانگ رہا ہے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ جرنیلوں کے قریب ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا، کون سی پارٹی ہے جس کو سیاسی پارٹی کہا جائے، جو آئین اور جمہوریت کی بات نہیں کرتا وہ سیاست نہیں کر رہا۔

جاوید ہاشمی نے ہابرڈ نظام حکومت کی تعریف کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی ناصرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ساتھ ساتھ سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ "خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اور اس کی نوکری کرتا تھا۔ خواجہ آصف بھی اس لیے ہائبرڈ نظام کو اچھا کہہ رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے۔".

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جاوید ہاشمی نے نواز شریف رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

کیا تابش ہاشمی اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟

جیو ٹی وی کے مقبول کامیڈی شو ہنسنا منع ہے کہ میزبان تابش ہاشمی اب اپنے کیریئر میں ایک نیا قدم رکھنے جارہے ہیں، رپورٹس کے مطابق تابش ہاشمی پہلی بار بڑے پردے پر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

سوشل میڈیا پیج گیلیکسی لالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق تابش ہاشمی ایک رومانوی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جس میں ان کے ساتھ پاکستان کے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اور مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوں گی۔

فلم کی ہدایت کاری بلال عاطف خان کریں گے جبکہ پروڈکشن فہد مصطفیٰ کے بینر بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے تحت ہوگی۔

تابش ہاشمی نے 2023ء میں جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے سے ٹی وی کا نیا سفر شروع کیا اور کم وقت میں سوشل میڈیا پر زبردست فالوونگ بنا لی، خاص طور پر نوجوان نسل میں۔

دوسری جانب مداحوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہانیہ عامر کو یہ فلم کیوں آفر نہیں کی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ فہد مصطفیٰ نے پہلے عندیہ دیا تھا کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کیا جائے گا۔ البتہ ماہرہ خان کے مداح بے حد پُرجوش ہیں اور فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جاتی امرا میں بیٹھک، پیپلز پارٹی کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق
  • نوازشریف کے میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف
  • ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد
  •  غزہ امن منصوبہ ،فلسطینی مزاحمت کی ‘‘ہتھیار ڈالنے’’ کی دستاویز!
  • کیا تابش ہاشمی اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟
  • سیلاب پر امداد مانگنے کے لیکچر دیئے جاتے، پنجاب کیلئے آواز اٹھانا میرا کام، معافی نہیں مانگوں گی: مریم نواز
  • مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
  • مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں: شرمیلا فاروقی
  • صمود فلوٹیلا دنیا میں مزاحمت کی ایک بہت بڑی علامت بن گیا: حافظ نعیم الرحمان
  • اعلانات نہیں عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے: مریم نواز