لاہور: اسکول میں لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے استاد کا انتقال، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد لیکچر دے رہے تھے کہ اس دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے۔
رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1797868354483380/
مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دل تھام دینے والا لمحہ۔۔۔
اللہ کا بلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر ممکن نہیں۔ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے معزز اُستاد نیاز احمد صاحب دورانِ ٹریننگ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ ایک صحت مند، پُرعزم اور متحرک شخصیت کا یوں اچانک ہم سے جدا ہو جانا افسوسناک ہے۔ میں خود بھی اسی… pic.twitter.com/84bzy3gF9C
سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا۔مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔
اللہ کا بُلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر نہی ہوسکتی
یہ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے محترم اُستاد نیاز احمد صاحب تھے، جو دورانِ ٹریننگ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ ایک بظاہر صحت مند، متحرک اور پُرعزم شخص کا یوں پل بھر میں رخصت ہو جانا نہ صرف دل کو توڑ دیتا ہے دل کے دورے اب کس… pic.twitter.com/ostxIPNDz3
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ، نوجوان بلے باز جان کی بازی ہار گیا
فیروزپور(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران ایک دلخراش واقعے میں نوجوان بلے باز چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیش آیا، جہاں ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں ایک مقامی میچ کے دوران کھلاڑی ہرجیت سنگھ میدان میں موجود تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نے شاندار چھکا مارا اور چند لمحوں بعد پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھا، پھر اچانک زمین پر گر گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Aaj Tak (@aajtak)
ساتھی کھلاڑی فوری طور پر مدد کے لیے آگے بڑھے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ طبی معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کی موت کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں زیادہ تر کی وجہ دل کا دورہ بنی۔
مزیدپڑھیں:میاں منظور وٹو کی نمازہ جنازہ کے دوران گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو وائرل