کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے علمدار روڈ پر پرچم عباس علمدار (ع) اور پینافلیکس اویزاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے کارکنوں نے علمدار روڈ کے متعدد مقامات پر پینافلیکس لگائیں، جن پر سید الشہداء امام حسین (ع) کے اقوال، عاشورہ اور ماہ محرم کی اہمیت اور ایام عزاء کے سلسلے میں پیغامات درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایام عزاء کے پینافلیکس اویزاں اور علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام بلند کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سابق نائب صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی سربراہی میں گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے کارکنوں نے علمدار روڈ کے متعدد مقامات پر پینافلیکس لگائیں، جن پر سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے اقوال، عاشورہ اور ماہ محرم کی اہمیت اور ایام عزاء کے سلسلے میں پیغامات درج تھے۔ کارکنوں کی جانب سے علمدار روڈ کے کھمبوں پر پرچم حضرت عباس علمدار علیہ السلام بھی لگائے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علمدار روڈ
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند
کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند ہے۔
موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، انٹرنیٹ ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوگئے۔
انٹرنیٹ کی بندش سے تاجر سرکاری و نجی دفاتر میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں جبکہ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بیروزگار ہونے لگے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور صوبائی حکومت کے مطابق صوبے میں سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند کی گئی ہے۔