حیدرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ایام عزاء میں ہونے والی عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور یزیدیت کے منھ پر طمانچہ ہے، عزاداری امام حسینؑ تمام مسلمانوں کو اتحاد، نظم و ضبط اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبائی سندھ کے صدر علامہ علی انور جعفری نے کہا ہے کہ ایام عزاء کے دوران عزاداروں سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور ناانصافی منظور نہیں ہے، کئی جگہوں پر مجالس یا جلوس کروانے پر ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں یا جلوس کے راستے تبدیل لئیے جاتے ہیں، تحفظ کے نام پر حکومت کو چاہیئے کہ ایسے شر پسند عناصر کو اپنی گرفت میں رکھے اور محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری پر کسی بھی قسم کی پابندی لگانے کی کوشش بھی نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی نائب صدر سید زین رضوی، ضلع حیدرآباد کے صدر علامہ گل حسن مرتضوی، صوبائی رہنما مجلس علماء مکتب اہلبیت مولانا عمران علی دستی، ڈویژنل صدر حیدرآباد سید صفدر عباس عابدی، لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ رحمان رضا عباسی، ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری محمد جمن سولنگی، جعفریہ الائنس کے صدر ساجد علی انصاری، اصغریہ علم و عمل کے مرکزی رہنماء سید پسند علی شاہ، انجمن حیدری سے سید فرزاد، باب علی دامن کوہسار سے سید ارشد تقوی، پیام ولایت فاؤنڈیشن سے عاشق علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ ایام عزاء میں ہونے والی عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور یزیدیت کے منھ پر طمانچہ ہے، عزاداری امام حسینؑ تمام مسلمانوں کو اتحاد، نظم و ضبط اور محبت کا پیغام دیتی ہے، جس طرح اس پاک و طاہر ماہ میں تمام عزاداران جلوس، مجالس اور ماتم میں مصروف ہوتے ہیں وہاں حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام علاقوں بالخصوص عزاداری کے وقت پر بجلی، پانی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جیسی تکلیف کو ختم کرے اور معاشرے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان تمام شہداء جو ایران میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہوئے ہیں ان کو خراج پیش کرتے ہیں، اسرائیل اور امریکا کی تمام شیطانی حرکات کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور ایران کو جنگ کی کامیابی پر بہادری سے جنگ کرنے پر اسلام کا نام بلند کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہم  حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایام عزاء میں عزاداران امام حسینؑ کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں جو ہر شہری کا قانونی حق ہے اور عزاداران کو سراپاء احتجاج ہونے پر مجبور نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایام عزاء میں کرتے ہیں

پڑھیں:

  جنگ میں دشمن کو جو سبق سکھایا رہتی دنیا تک یاد رکھے گا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں، ہم محنت سے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • زائرین سے متعلق حکومت و ملتِ جعفریہ کا 6 اہم نکات پر اتفاق
  •   جنگ میں دشمن کو جو سبق سکھایا رہتی دنیا تک یاد رکھے گا، وزیراعظم
  • ایران میں بہت پاکستانی قید ہیں، مدد کرنیوالا بھی کوئی نہیں ہوتا، علامہ راجہ ناصر کا انکشاف
  • عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • جیکی چن کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کونسی چیز سے بےحد خوف آتا ہے؟
  • بلوچستان میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس عزا کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ذاکر حسین
  • اقلیتوں کے دن کو ہم رسمی طور پر نہیں مناتے بلکہ اس کو محسوس بھی کرتے ہیں، سعید غنی
  • اسلام آباد کے تمام منصوبوں کے لے آوٹ پلانز اور نقشہ جات منظور
  • توہین رسالت قانون کیساتھ کوئی چھیڑچھاڑ قبول نہیں کریں گے، ملی یکجہتی کونسل
  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف