پی ٹی آئی کے 100سے زائد رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
عیسی ترین:ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں تحریک انصاف کے 100سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ سنجاوی پولیس نے پارٹی کی جانب سے کنوینشن کے انعقاد پر کیا ۔
پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے صدر دائود شاہ کاکڑ اور دیگر رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔
مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پرامن مزاحمت کے خواہاں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سلمان اکرم راجہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جبر کا ماحول ہے، تحریک انصاف کے پرامن سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم حق اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں، ویزے لگانا ہائی کمیشن کا کام ہے، ویز ے کے لیے ہائی کمیشن میں درخواست دی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔