LOS ANGELES:امریکی امیگریشن حکام نے مشہور میکسیکن باکسر جولیو سیزر شاویز جونیئر کو لاس اینجلس کے علاقے اسٹوڈیو سٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کے مطابق، شاویز جونیئر کو میکسیکو میں منظم جرائم میں ملوث ہونے اور غیر قانونی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کے الزامات پر ایک فعال وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے۔

ڈی ایچ ایس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاویز جونیئر کو فوری ملک بدری کے تحت میکسیکو واپس بھیجا جائے گا۔

گرفتاری سے چند روز قبل ہی، شاویز جونیئر کو کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

39 سالہ سابق مڈل ویٹ عالمی چیمپئن، مایہ ناز باکسر جولیو سیزر شاویز سینئر کے صاحبزادے ہیں، جنہیں میکسیکو کی باکسنگ تاریخ کا عظیم ترین فائٹر مانا جاتا ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ شاویز جونیئر کا تعلق میکسیکو کے بدنام زمانہ سینالوا کارٹیل سے ہے، جسے صدر نے اپنے پہلے دن ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

ڈی ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کی قیادت میں قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے وہ دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی ہی کیوں نہ ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جولیو سیزر شاویز جونیئر نے گزشتہ سال امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی، جس کی بنیاد ایک امریکی شہری سے شادی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کا ایک سابقہ تعلق سینالوا کارٹیل کے مرحوم رہنما جواکن ال چاپو گزمین کے بیٹے سے تھا۔

امریکی حکام کے مطابق شاویز جونیئر پر امریکہ میں بھی متعدد بار مقدمات قائم ہو چکے ہیں،2024 میں ان پر حملہ آور خودکار ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہوا۔2023 میں ایک مقامی جج نے ان کے خلاف مجرمانہ تنظیم کے لیے اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزام میں وارنٹ جاری کیا۔

انہوں نے امیگریشن حکام کو مبینہ طور پر جھوٹے بیانات دیے اور ان کا سیاحتی ویزا گزشتہ سال فروری میں ختم ہونے کے باوجود قیام جاری رکھا۔

شاویز جونیئر کے وکیل نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور ان کی گرفتاری کو لاطینی برادری میں خوف پیدا کرنے کی ایک اور سرخی قرار دیا۔

فی الحال جولیو سیزر شاویز جونیئر امیگریشن حراست میں ہیں اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں جلد ہی میکسیکو ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاویز جونیئر کو

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق