منعم ظفر خان و دیگر کا جاوید اصغر چودھری کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جاوید اصغر چودھری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا، منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر ای چالان کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جو قومی معیشت میں 60 فیصد سے زائد حصہ فراہم کرتا ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، جماعت اسلامی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے کیونکہ ایک ہی ملک میں دو نظام چل رہے ہیں، لاہور میں جہاں ایک جرمانہ 200 روپے ہے، وہی کراچی میں 5 ہزار کا لگا دیا گیا ہے، جو صریحاً ناانصافی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت عالیہ شہریوں کے حق میں فیصلہ دے گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو معیشت، معاشرت، سیاست اور اخلاقیات سمیت زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، 21، 22 اور 23 نومبر کو مینارِ پاکستان پر ایک عظیم الشان اجتماع عام منعقد کیا جارہا ہے، جو نظامِ ظلم کے خاتمے اور اسلامی نظامِ عدل کے قیام کا پیغام ثابت ہوگا۔ انہوں نے اہل کراچی سے اپیل کی کہ وہ اس اجتماع میں اپنے اہل خانہ سمیت بھرپور شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے شہروں میں مونو ریل اور ماس ٹرانزٹ نظام موجود ہیں، مگر کراچی کے شہری آج بھی چنگ چی جیسی سواریوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ کریم آباد انڈر پاس تین سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے، اور ناتھا خان برج اس سال پانچ بار ٹوٹ چکا ہے، جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے زیرِ انتظام 9 ٹاؤنز میں محدود وسائل کے باوجود ترقی و خدمت کا سفر جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی سہولت کے منصوبوں میں مصروف ہیں، حتیٰ کہ کے ایم سی کی ذمے داریاں بھی جماعت اسلامی نبھا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ نیو کراچی میں 600 گلیوں کی تعمیر کا آغاز کیا جاچکا ہے جبکہ حیدری مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ میں تبدیل کرکے ضلع وسطی کے عوام کو بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے۔