بارباڈوس(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیدن سیلز کو آسٹریلیا کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب جشن منانے پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز 28 رنز بنا کر 18 گیندوں پر 55ویں اوور میں مڈ آف پر کیچ ہوئے جس کے بعد جیدن سیلز نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی سمت اشارہ کیا جسے امپائرز نے نازیبا تصور کیا۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.

5 کے مطابق کھلاڑی کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے الفاظ، حرکات یا اشارے نہیں کر سکتا جو توہین آمیز ہوں یا جارحانہ ردِعمل کو ابھارنے کا سبب بنیں۔

یہ جیدن سیلز کی دو سالہ مدت میں دوسری خلاف ورزی ہے اور اب ان کے کھاتے میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو چکے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیلز نے کہا کہ اُن کے اس عمل کا کوئی خاص مطلب نہیں تھا، پیٹ کمنز نے انہیں کچھ اچھے شاٹس مارے تھے تو وہ صرف اُسے ڈریسنگ روم دکھا رہے تھے لیکن اس میں کچھ خاص بات نہیں تھی۔

جیدن سیلز نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 60 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو 180 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے دن کا اختتام 57 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 190 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یہ میچ کینسنگٹن اوول میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں ٹی وی امپائر ایڈریان ہولڈ اسٹاک کے کئی فیصلے ویسٹ انڈیز کے خلاف گئے جس پر میزبان ٹیم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں کمی، نئی لُک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز جیدن سیلز پیٹ کمنز کے بعد

پڑھیں:

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ

فائل فوٹو۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔  

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود بھی والد کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جو بائیڈن انتخابی دھاندلی سے اقتدار میں آئے‘ ٹرمپ
  • پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا
  • ممتاز گلوکار اے نئیر کی وفات کو 9 برس بیت گئے
  • سندھ: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ، ایک دن میں 727 نئے کیسز رپورٹ
  • فضل الرحمن دبئی چلے گئے
  • کراچی:آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز قانون ساز اسمبلی کی رکن جولیا فن بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی عبداللہ بابر کو موربینک ہاکی گراؤنڈ سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان اسپورٹس کلب آسٹریلیا ہاکی ٹیم کے کپتان کو ہاکی میں تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں
  • منگھوپیر: بچوں کوبچاتے ہوئے باپ نہر میں ڈوب کرجاں بحق
  • جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
  • نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی