پیٹ کمنز کو نامناسب اشارہ کرنے پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کو جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیدن سیلز کو آسٹریلیا کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب جشن منانے پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
پیٹ کمنز 28 رنز بنا کر 18 گیندوں پر 55ویں اوور میں مڈ آف پر کیچ ہوئے جس کے بعد جیدن سیلز نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی سمت اشارہ کیا جسے امپائرز نے نازیبا تصور کیا۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.
یہ جیدن سیلز کی دو سالہ مدت میں دوسری خلاف ورزی ہے اور اب ان کے کھاتے میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو چکے ہیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیلز نے کہا کہ اُن کے اس عمل کا کوئی خاص مطلب نہیں تھا، پیٹ کمنز نے انہیں کچھ اچھے شاٹس مارے تھے تو وہ صرف اُسے ڈریسنگ روم دکھا رہے تھے لیکن اس میں کچھ خاص بات نہیں تھی۔
جیدن سیلز نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 60 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو 180 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے دن کا اختتام 57 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 190 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
یہ میچ کینسنگٹن اوول میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں ٹی وی امپائر ایڈریان ہولڈ اسٹاک کے کئی فیصلے ویسٹ انڈیز کے خلاف گئے جس پر میزبان ٹیم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز جیدن سیلز پیٹ کمنز کے بعد
پڑھیں:
رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے
پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔رونالڈو کو ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اگرچہ اس ویڈیو پر محسن نقوی کی جانب سے کوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود جہاز گرنے کی نقل کرتی اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی تلملاگئے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شیئر رونالڈ و کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں کئی ہزار بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے بھی رونالڈو کی اسی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔سفیان مقیم نے اسٹوری میں کیپشن درج کیا تھا کہ ’انہیں یعنی رونالڈو کو کس نے بتایا؟‘