بھارتی نغمہ نگار و لکھاری جاوید اختر کو دو سال پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا  ، جس میں وہ جنت میں اپنے پسندیدہ پھل نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جاوید اختر کی وائرل ہونے والی کلپ دو سال قبل شاعر و نغمہ نگار گلزار کے ہمراہ رکھی گئی نشست کی ، جس میں جاوید اختر بھی مہمان کے طور پر شریک ہوئے تھے۔
مذکورہ پروگرام میں جاوید اختر اور گلزار نے ادب سمیت ادبی ماحول پر کھل کر گفتگو کی تھی۔
اب دو سال بعد اسی پروگرام میں جاوید اختر کی جانب سے کی گئی ایک متنازع بات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں جاوید اختر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ زیادہ سوچتے ہیں، اسی وجہ سے وہ ملحد بھی ہیں اور انہیں اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
اسی دوران انہوں نے کہا کہ دراصل جنت میں ان کے پسندیدہ پھل نہیں، جس وجہ سے وہ جنت میں جانے کی خواہش نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنت میں کیلا اور امرود نہیں ہیں جو ان کے پسندیدہ پھل ہیں، اس لیے انہوں نے کبھی جنت جانے کی خواہش بھی نہیں رکھی۔
جاوید اختر کے مطابق ان کے پسندیدہ پھل جنت میں نہیں تو عین ممکن ہے کہ وہ پھل جہنم میں ہو، اس لیے انہوں نے کبھی جنت جانے کی خواہش ہی نہیں رکھی۔
جاوید اختر کے متنازع پرانے بیان کا کلپ وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہےاور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے جہنم جانے کی دعائیں بھی کیں۔
اس سے قبل بھی جاوید اختر کو ان کے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں جاوید اختر پسندیدہ پھل وائرل ہونے تنقید کا جانے کی

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • ملکی حالات اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری
  •  پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع
  • ’منت میں میرے پاس بھی کمرہ نہیں، کرائے پر رہ رہا ہوں‘، شاہ رخ خان