دہشت گردی میں براہ راست بھارت ملوث ہے،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے 13جوانوں کی شہادت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں براہ راست بھارت ملوث ہے۔ مودی آپریشن سندور میں اپنی ناکامی کا بدلہ لینا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ دہشت گردی سمیت ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے کا استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کی دو دہائیوں پر مبنی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ پوری دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاڑ کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مربوط اور منظم کوششوں کے نتیجے میں ہی دہشت گردی کا ملک سے قلع قمع ممکن ہے۔اس مقصد کے حصول کے لئے قومی سیاسی قیادت کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اورملک دشمن قوتوں کو یہ پیغام پہنچانا ہوگا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں پوری قوم متحد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقا بل ِ تردید اور مستند شواہد موجود ہیں جن سے بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی حقیقت واضح ہوتی ہے۔پاکستان اور دیگر متاثرہ ممالک کی جانب سے بارہا بین الاقوامی سطح پر بھارت کی مداخلت اور تخریبی کردار کے شواہد پیش کیے جا چکے ہیں۔بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جاری بھارتی خفیہ دہشت گردی کی مہم عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔محمد جاوید قصوری نے سانحہ سوات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 13 سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہے، جس طرح سوات واقعہ پیش آیا اور ڈیڑھ گھنٹے تک سیاح حکومتی مدد کا انتظار کرتے رہے اس سے صوبائی حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ہر سال لاکھوں مقامی اور عالمی سیاح ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور تقریباً ہر سال ہی ایسے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں مگر مجال ہے کہ صوبائی حکومت ان واقعات کی روک تھام اور تدارک کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے اپنے فیصلے میں پولیس کو احکامات دیے کہ وہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو گرفتار کرے اور سزا کے لیے جیل بھیجیں۔ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی راہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے اپنے فیصلے میں پولیس کو احکامات دیے کہ وہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو گرفتار کرے اور سزا کے لیے جیل بھیجیں۔ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) راہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ کرتی رہیں، دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے ڈیٹا بھی ریکور ہوا، عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر ہیں، انہوں نے عوام کو اشتعال دلایا۔ اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کے مطابق دونوں راہنماؤں کی سوشل میڈیا پوسٹیں اور ویڈیو کلپ یو ایس بی سے پولیس اہلکاروں نے ریکور کیں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ضمنی بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ گواہوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما میاں محمود الرشید موقع پر موجود تھے، میاں محمود الرشید کے خلاف 11 گواہوں نے گواہی دی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی راہنما نے کہا کہ 9 مئی کو ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، جب کہ 9 مئی کو پورے ملک کی سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا۔