ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے ،ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12سے 28ستمبر تک یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا
پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں ایشا کپ میں حصہ لیں گی،میزبان بھارت ہی رہے گا
ایشیا کپ2025کے انعقاد پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے ، ٹی20فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔اس بار ایشیا کپ کا انعقاد چوں کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے اس لیے شائقین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے ، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایشیا کپ پر غیریقینی کے بادل تھے لیکن اب ٹی20ایشیا کپ2025کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12سے 28ستمبر تک منعقد ہوگا، ایشیا کپ2025یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا۔پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں ایشا کپ میں حصہ لیں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور جاری تناؤ کے سبب ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان موجود ہے ۔پہلگام واقعے سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران بھی ایشیائی ملکوں کے حکام کے درمیان ایشیا کپ سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔اس وقت بھی یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہیگا تاہم میچز کا انعقاد ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہوگا۔بھارت نے ایونٹ کی ذمہ داری بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کو سونپی ہے ، ایشیا کپ رواں سال دفاعی چیمپئن بھارت میں شیڈول ہے اور آئندہ برس ٹی 20ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایونٹ بھی ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جانا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا حقیقی نمائندے ہیں، الیکشن کمیشن کا جاری شیڈول منسوخ کیا جائے، سنی اتحاد کونسل
سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور کور کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں صاحبزادہ حامد رضا کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، انصاف کی جیت ہوئی تو الیکشن معطل اور صاحبزادہ حامد رضا کی سیٹ بحال ہو جائے گی، عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ حامد رضا کو دہشت گردی کی عدالت سے سزا سنائے جانا افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا نے انصاف کی امید کیساتھ عدالتوں کے سامنے سرنڈر کیا، انہیں ریلیف دیا جائے۔ عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ این اے 104 کا الیکشن جلد بازی میں کروایا جا رہا ہے۔ عدالت عالیہ حلقہ میں ہونیوالا الیکشن شیڈول معطل کرے اور صاحبزادہ حامد رضا کو انصاف فراہم کرے۔ طالبان عصر حاضر کے خوارج ہیں، اندر اور باہر کے دشمنوں کے مقابلہ کیلئے قوم اٹھ کھڑی ہو، ڈالروں کے لالچ میں اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے، بیگناہ انسانوں کو قتل کرنیوالا دین کا طالب نہیں ہو سکتا، بندوق کے زور پر خودساختہ شریعت نافذ کرنے کی بات کرنیوالے اسلام سے نابلد ہیں، اب دہشت گردوں کیخلاف مزاحمت کرنا ہو گی کیونکہ اسلام کا چہرہ داغدار کرنیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں۔ قوم ”قلم کتاب زندہ باد، کلاشنکوف مردہ باد“ کا نظریہ اپنائے، علمائے حق آگے آئیں اور حقیقی اسلام کا حقیقی نظریہئ جہاد قوم کے سامنے پیش کریں۔
سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور کور کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں صاحبزادہ حامد رضا کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، انصاف کی جیت ہوئی تو الیکشن معطل اور صاحبزادہ حامد رضا کی سیٹ بحال ہو جائے گی، عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکہ بھارت کو اسلحہ فراہم کرکے خطے میں عدم توازن پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دفاعی سطح پر شکست دینے سے پاکستان مضبوط ہو سکتا ہے۔ سنی اتحاد کونسل ”بھارت مردہ باد“ ”پاکستان زندہ باد“ مہم شروع کرے گی، بھارت کی آبی جارحیت خطے میں عدم توازن کی صورتحال پیدا کرے گی۔