ایشیا کپ کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 دس ستمبر سے کروانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں میزبان بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز یو اے ای میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں۔
بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:عدالتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول، کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا ایشیا کپ
پڑھیں:
کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب
لاہور (ویب ڈیسک) کین کمشنر پنجاب نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب میں کرشنگ شروع کرنے کی حکومتی ہدایت کے باوجود زیادہ تر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا، حکومت پنجاب نے کرشنگ شروع کرنے کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر پنجاب کی 41 میں سے صرف 5 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی۔
کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کر دیا جائے گا، حکومت کی ڈیڈ لائن پر صرف شریف فیملی کی شوگرملوں نے کرشنگ شروع کی ہے، بیشتر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ادھر کسان اتحاد کے چیئر مین خالد باٹھ کا کہنا ہےکہ مل مالکان کرشنگ میں تاخیر کر کے گنا سستے داموں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں چینی 200 سے 229 روپے فی کلو میں فروخت ہوہی ہے۔