ایران سے جنگ: امریکہ نے اسرائیل کو بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
امریکہ نے اسرائیل کو ایران سے بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے فضائی حملوں کے خلاف دفاع مضبوط کرنے کے لیے اپنے جدید اینٹی میزائل نظام ”تھاد“ (Terminal High Altitude Area Defense – THAAD) کا 15 سے 20 فیصد تک استعمال کر ڈالا۔
یہ استعمال اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ دوران ہوا۔
ملٹری واچ میگزین کے مطابق اس تنازع کے دوران اندازاً 60 سے 80 تھاد انٹرسیپٹرز استعمال کیے گئے۔ ایک تھاد انٹرسیپٹر کی لاگت 12 سے 15 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مجموعی اخراجات 810 ملین سے 1.
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے 2024 میں اسرائیل میں موجود تھاد سسٹم کو دوبارہ اسٹاک کیا تھا۔
ایران نے اپنی جوہری اور عسکری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائلوں کی بارش کی تھی۔ ان میزائلوں میں ”غدیر“، ”عماد“، ”خیبر شکن“، اور ”فتح-1“ جیسے ہائپرسانک میزائل شامل تھے، جنہیں روکنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ آواز کی رفتار سے 15 گنا (Mach 15) تک تیز سفر کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں تھاد نظام کی تعیناتی ایک چیلنج کے طور پر سامنے آئی، کیونکہ ایسے تنازعات میں اتحادیوں کی مدد کے لیے وسائل کا استعمال امریکہ کی عسکری تیاری اور مستقبل کی تعیناتی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
مزید برآں، امریکہ سالانہ صرف 50 سے 60 تھاد انٹرسیپٹرز تیار کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ گزشتہ 11 دنوں میں جو ذخیرہ استعمال کیا گیا، اسے دوبارہ مکمل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، وزیر توانائی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں بجلی کے صارفین اور نرخوں سے متعلق اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ تعداد تقریباً 60 سے 70 لاکھ تھی، جو اب بڑھ کر 1 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک صارفین کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 کروڑ کے قریب ہے، اور اس وقت ملک میں تقریباً 7000 میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 0 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے تقریباً 1 کروڑ 85 لاکھ صارفین کو 90 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، جب کہ 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 70 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔
اویس لغاری نے مزید بتایا کہ پچھلے 9 ماہ میں 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اوسطاً 60 فیصد کمی کی گئی ہے۔ جون 2024 میں انڈسٹری سے 255 ارب روپے کی کراس سبسڈی وصول کی جا رہی تھی، جو اب گھٹ کر 94 ارب رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ بجلی کا ٹیکس سمیت فی یونٹ ٹیرف 48.7 روپے سے کم کر کے 38.4 روپے کر دیا گیا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں تقریباً 58 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے نرخ بھی سلیب کے حساب سے 11 سے 17 فیصد تک کم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مزید بجلی خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی، اور کوشش ہے کہ کراس سبسڈی کا بوجھ گھریلو صارفین پر نہ پڑے۔
Post Views: 1