ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی / امیر الدین رانا نے عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کیخلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ اندارج کی درخواست پر آج بدھ کے روز مزید دلائل طلب کرلیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی / امیر الدین رانا کی عدالت کے روبرو عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کیخلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ اندارج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نےسرکاری وکیل کا بلوالیا، عدالت نے استفسار کیا کہ اس درخواست کے حوالے سے ہمیں مطمئن کریں کہ یہ مقدمہ کس طرح سے درج ہو سکتا ہے، پہلے یہ بتائیں کہ کیا جرم ہوا ہے، جس کا آپ مقدمہ چاہتے ہیں۔

درخواستگزار وکیل جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کیا جس کے بہت زیادہ نقصانات ہوئے، میرا سوال یہ ہے کہ پاکستان کے پینل کورٹ کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں کیخلاف مقدمہ درج کروایا جاسکتا ہے۔

امریکہ کا قونصلخانہ ڈاکس تھانے کی حدود میں آتا ہے اس لئیے وہاں درخواست دی گئی تھی۔ 171، 177، 179 سیکشنز کے تحت اس درخواست پر مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

اس حملے کے اثرات وہاں بھی ہوئے جہاں یہ حملہ ہوا اور پوری دنیا میں بھی۔ جب یہ خبر چلی کہ بحری بیڑہ یہاں آرہا ہے تو لوگوں پر اس کے اثرات مرتب ہوئے تھے۔

154 کا بیان قلمبند کروانے کے لئیے اس عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جب کوئی قتل ہوتا ہے تو اس کا مقدمہ ہر صورت درج ہوتا ہے چاہیے ملزم کا معلوم ہو یا نا ہو۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا جرم ہوا ہے اس پر بات کررہے ہیں کہ کس قانون کے زمرے میں آتا ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ جب کوئی قتل ہوتا ہے تو اس جگہ کا بھی تعین کیا جاتا ہے جہاں قتل ہوا اور کہاں لاش ملی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جرم کہیں بھی ہوا ہو اس کے اثرات بہت سی جگہ پر ہوتے ہیں۔ جب یہ حملہ ہوا تو مجھ سمیت بہت سے لوگوں پر اس کا اثر ہوا ہے۔ جج امیر الدین رانا نے ریمارکس دیئے کہ ہم پاکستان کے قانون کی پاسداری کرنے کے لئیے یہاں موجود ہیں۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں تو یہ بھی بتانا ہوگا کہ کس سیکشن میں ہوگا۔ پی پی سی کی کونسی سیکشن بنیں گی یہ بتائیے آپ لوگ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دہشتگردی کی تحت مقدمہ درج اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اغوا، قتل اور دیگر معاملات ہوئے ہو۔

جج امیر الدین رانا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خوف زدہ ہونے پر مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں تو اس کی سیکشن آپ کو ہی بتانا ہوں گی۔ اگر آپ کو یہ مقدمہ کروانا ہے تو امریکہ جاکر یہ مقدمہ کروائیں۔ بیان ریکارڈ کرنے کے لئیے کسی سیکشن کی ضرورت نہیں۔ آپ کیا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عدالتیں مذاق بن جائیں۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پی پی سی کی میری پریکٹس نہیں ہے، اس لیے ابھی میں یہ نہیں بتا پاؤں گا، جب ابھی مقدمہ درج ہی نہیں ہوا تو پھر سرکاری وکیل کس طرح اس معاملے میں بات کرسکتے ہیں۔ 66 ممالک کی میری پریکٹس ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپ کی پریکٹس نہیں ہے پی پی سی کی تو ہمارا کیا قصور ہے، ہیڈ آف اسٹیٹ کو استثنیٰ حاصل ہوتی ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ کیا پریکٹس ہے کہ کوئی جرم کرے اور اس پر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔ اگر ایران پر حملے کے بعد ایٹمی تنصیبات ملتی تو پھر یہ کوئی جرم نہیں ہوتا۔

جج امیر الدین رانا نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو مزید وقت دے رہے تاکہ آپ اس عدالت کو مطمئن کرسکیں۔ کسی کے جذباتی ہونے کی وجہ سے صرف ہم مقدمہ درج کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ویانا کنوینشن کی سیکشن ہیڈ آف اسٹیٹ کو استثنیٰ دیتی ہیں۔ عدالت کی جانب سے درخواست کی سماعت آج بدھ ایک بجے تک کے لئیے ملتوی کردی گئی۔

 دائر درخواست میں درخواستگزار جمشید علی خواجہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مختلف اعلیٰ افسروں کو شکایتی درخواستیں دی گئی تھیں۔ درخواست پر نا تو مقدمہ درج ہوا اور نا ہی کوئی بیان ریکارڈ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا تھا۔

کروڑوں مسلمانوں اور ہزاروں وکلاء کو جسمانی ، ذہنی و مالی نقصان پہنچا۔ پولیس کو سیکشن 154 سی آر پی سی کے تحت بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیر الدین رانا نے نے موقف اپنایا کہ نے موقف دیا کہ ایٹمی تنصیبات وکیل نے موقف سرکاری وکیل درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں عدالت نے کے وکیل ہوتا ہے کے لئیے پر حملہ

پڑھیں:

جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور میں آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس خالد اسحاق نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات کیخلاف اور ویکیسن کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس خالد اسحاق نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایک سال میں 1700 سے زائد افراد کتے کے کاٹنے سے متاثر ہو کر میو اسپتال پہنچے ہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ بتائیں وکیل صاحب کیا یہ درست نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے میں بھی آوارہ کتے گھوم رہے ہیں۔

جج نے ہدایت کی کہ لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ صحت ایک میٹنگ کریں، سارے محکمے اس حوالے سے مشاورت کریں اور رپورٹ جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی بروقت فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ‘ جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق نوٹس
  • چنگ چی رکشوں پر پابندی: روٹس کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی تشکیل
  • نئی گج ڈیم کیس: وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل جاری
  • جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ
  • لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
  • پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست، ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت
  • وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا فیصلہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی
  • جسٹس اقبال کی پی پی 98 میں ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • امریکی جنگی بیڑہ کیرِیبیئن میں داخل؛ وینیزویلا کیخلاف کارروائی کا امکان بڑھ گیا
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی طلب