صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کوٹ لکھپت ( نیوزڈیسک) سیاسی کارکن پی ٹی آئی راہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دو روز قبل دی جانے والی ضمانت کے بعد عمل میں آئی۔ عدالت نے صنم جاوید کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہائی دینے کا حکم دیا تھا۔
جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد صنم جاوید کو آج جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھی جیل کے باہر موجود تھے۔ جیل سے نکلتے ہی صنم جاوید سیدھا اپنے گھر روانہ ہو گئیں۔
یاد رہے کہ صنم جاوید کو کچھ عرصہ قبل مختلف سیاسی جلسوں اور مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں۔ ان کی رہائی کو سیاسی حلقوں میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ظہران ممدانی کو ہر قیمت پر نیویارک کا میئر بننے سے روکوں گا“ ٹرمپ کی دھمکی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے کے بعد
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، سینیٹر فیصل جاوید
فائل فوٹوتحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اقوام متحدہ اب اسلامو فوبیا کے خلاف دن مناتا ہے، اس کے لئے بانی پی ٹی آئی نے جدوجہد کی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قائد اعظم کی کاوشوں سے ملک بنا، ہم مذمت کرتے ہیں یوم آزادی کے اشتہار میں پورے ٹبر کی تصویر تھی، قائداعظم کی نہیں تھی، ہم ایوان میں قائداعظم کی تصویر لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائداعظم کو نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ آپ اس کی وضاحت مانگیں، اشتہار ٹیکس پیئر کے پیسے سے بنا۔