15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا دائرہ ابتدائی طور پر کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے دسمبر 2026 کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔
وزیر صحت نے اعلان کیا کہ آئندہ تین ماہ بعد ملک بھر میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا جسے اسکین کر کے دوا کی اصل حیثیت اور ایکسپائری چیک کی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دوا ساز کمپنیوں کو بار کوڈ سسٹم نافذ کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ نئی قومی ہیلتھ پالیسی میں بنیادی اصلاحات کی جا رہی ہیں، جس کی منظوری وزیراعظم جلد دیں گے، جبکہ ڈریپ کی ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح اگلے ہفتے متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت نے اسے منظور نہیں کیا۔ نرسنگ کونسل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں لانے کا بھی عندیہ دیا گیا۔
مصطفیٰ کمال کے مطابق پاکستان میں ہر منٹ میں ایک شخص ہارٹ اٹیک کے باعث جان سے جا رہا ہے، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز ملے گا۔
شاہ زیب رند کراٹے اور محمد سجاد کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ وصول کریں گے۔ یہ تقریب اگلے سال 23 مارچ کو ہوگی۔