آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کے ممکنہ طوفان کی زد میں آسکتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ تخمینے کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 3.

21 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ شرح 7.7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال 2024-25ء کا اختتام پاکستان کے لیے کچھ حد تک مثبت ثابت ہوا، جہاں مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد رہی جو آئی ایم ایف کے ابتدائی تخمینے 5.1 فیصد سے کم ہے۔ یہ کمی اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان نے سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کے ذریعے مہنگائی پر کسی حد تک قابو پایا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قابو وقتی ہوسکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ موجودہ صورتحال میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 29.31 فیصد کمی دیکھی گئی۔ شہری علاقوں میں 21.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسی برقرار رکھنی ہوگی تاکہ مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے اندر رکھا جاسکے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ اگر حکومت مالی نظم و ضبط پر کاربند رہی اور پالیسی ریٹ کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا گیا تو مہنگائی کو قابو میں رکھنا ممکن ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں مہنگائی آئی ایم ایف مہنگائی کی علاقوں میں

پڑھیں:

ملائیشیا: طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں 7 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔ ملائیشین حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے جن سے متعدد سڑکیں مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔اس سے قبل ریاست صباح میں 1996ء میں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • ملائیشیا: طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق
  • شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
  • سیلاب مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ‘ سٹیٹ بنک : شرح سود 11فیصدبرقرار
  • 15 لاکھ آسٹریوئ شہری خطرے میں: سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے کی پیشگوئی
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ