آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے اجلاس میں الیکٹرو بس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں سرکاری سکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری سکولوں سے پہلے رفتار کم کرنے کے بورڈز نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صفائی کے لئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں مریم نواز
پڑھیں:
بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
--فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ چلڈرن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کے لیے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے، پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا، ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔