ایمل ولی پریشان نہ ہوں، انکی سکیورٹی یقینی بنائیں گے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پشاور:
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا ردعمل سامنے آگیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایمل ولی پریشان نہ ہوں وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق انکی سیکورٹی یقینی بنائیں گے، سیاسی اختلاف کے باوجود ایمل ولی کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر ان کی سیکیورٹی ڈیوٹی کروں گا۔ ایمل ولی خان کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جا رہے ہیں، ایمل ولی خان کو ان کے قابلِ اعتماد سیکورٹی اہلکار فراہم کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں ایمل ولی خان سے سیکورٹی اہلکاروں کی فہرست طلب کی گئی ہے،وزیراعلیٰ نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان کو
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔