آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں بالخصوص بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے الیکٹرو بس کے لیے ہر اسٹاپ پر مخصوص بس اسٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے لیے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنھوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔
اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری اسکولوں سے پہلے رفتار کم کرنے کے بورڈز نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صفائی کے لیے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-25
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے ، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کیساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔رواداری اختیار کریں اوربرداشت کے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا، نبی پاک ﷺ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے،آپ ﷺ دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا۔ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی، معاشرے کے ہر طبقے کوبرداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے اور آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں ۔