اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آوٹ کر دیا، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں مطمئن کرنے تک پارلیمانی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، آزاد کشمیر کے معاملے  کو کنٹرول کیا، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے تکلیف پہنچی ہے، سب سے بڑھ کر ہماری قیادت کی عزت کی بات ہے، وہ الفاظ میں یہاں دہرا نہیں سکتا اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مطمئن کرنے تک ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن  سکتے، ہمارے پارلیمانی لیڈر پنجاب کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ باتیں ہم میثاق جمہوریت کے بعد بھول گئے تھے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے پاکستان کا ہے، ہم آہنگی ہونے تک آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے، ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ، اسد قیصر

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم آپس میں الجھ پڑے تو کیسے معاملہ آگے بڑھے گا؟ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ہم پر الزامات لگانے سے کسی کی سیاست چمکے تو افسوسناک ہے، اس صورتحال میں ہم اس ایوان سے واک آوٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب آیا، جس پر ہم سب کو پریشانی تھی، بلاول بھٹو کا کسی جماعت،حکومت یا شخصیت کے خلاف کوئی بیان بتا دیں، بلاول بھٹو نے حب الوطنی،بی بی اور زرداری کا بیٹا ہونے کا حق دیا کیا، ہم پنجابی ہیں لیکن پہلے پاکستانی ہیں، بلاول بھٹو تو وزیراعلیٰ اور پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہیں،وزیراعلی کی عزت کرتے ہیں،ایسا نہ ہو صوبائیت کی بو پھیل جائے، ہم وفاق کمزور کرنے والے نہیں پاکستان کھپے کانعرہ لگانے والے ہیں۔ 

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت بگڑ گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے، ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ، اسد قیصر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں جس کے باعث راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کا اعلان کیا ، اس موقع پر اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائرنگ اور فرینڈلی اپوزیشن کو ویلکم کرتے ہیں ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے آغا رفیق اللہ نے کورم کی نشاندہی کی ، ایوان میں ارکین کی تعداد پوری نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دی ۔

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت بگڑ گئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، واک آؤٹ
  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس: اپوزیشن لیڈرز کے ناموں کی منظوری
  • پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے، ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ، اسد قیصر
  • پیپلز پارٹی والے اگر سنجیدہ ہیں تو عدم اعتماد پیش کریں، ہم ساتھ دیں گے، اسد قیصر
  • پیپلز پارٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
  • سیاسی بیان بازی : پیپلز پارٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ، ن لیگی قیادت سے معافی کا مطالبہ
  • ’ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں‘: پیپلز پارٹی کا سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ
  • سیاسی بیان بازی : پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آ ئوٹ ، لیگی قیادت سے معافی کا مطالبہ
  • پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا