( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

 محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ دنیا میں کہیں بھی اگر کوئی پاکستانی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کا عمل قابلِ مذمت ہے، اور ایسے افراد کو واپس لینا پاکستان کی ذمہ داری ہے  تاہم  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افراد جو اپنی پاکستانی شہریت ترک کر چکے ہیں، ان پر یہ ذمہ داری لاگو نہیں ہوتی۔

شہیدوں کی قربانیوں  پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی

 لارڈ شفق محمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 انہوں نے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مزید بہتر بنانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

‎‎ ‎اسلام آباد: محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں 3 گھنٹے طویل اجلاس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کی ہدایت پر ایس سی او کانفرنس 2027 سے قبل نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر پر مشاورت کی گئی۔ ‎اجلاس میں جناح کنونشن کے ساتھ دوسرا بڑا کنونشن ہال تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ نیا منصوبہ متعدد بڑے کانفرنس و میٹنگ رومز سمیت وسیع کنونشن ہال پر مشتمل ہونا چاہیے، نئے کنونشن ہال کو بین الاقوامی معیار اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے ، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بڑی بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہو گی۔

وزیر داخلہ نے منصوبے کے ڈیزائن کیلئے بین الاقوامی و مقامی بہترین آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی اور ‎ اسلام آباد ایکسپریس وے کی کمرشلائزیشن کا جامع پلان طلب کر لیا۔

اجلاس میں اسلام آباد میں نئے پولیس تھانوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 تھانوں کے تعمیراتی کام 45 دن میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔

اس موقع پر ‎چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مزید 10 تھانوں کی عمارت کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا کام مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا، ٹی چوک فلائی اوورمنصوبے کی تمام پائلز کو مکمل کر لیا گیا ہے، شاہین چوک کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔

پاک سیکرٹریٹ کے آر بلاک کی عمارت کی بحالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ سے دیرینہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں، محسن نقوی
  • صدر آصف زرداری کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون ،فوری کراچی طلب کرلیا
  • صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون، کراچی طلب
  • پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، محسن نقوی
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبرپارلیمنٹ لارڈشفق محمد کی ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں3گھنٹے طویل اجلاس
  • ‎‎ ‎اسلام آباد: محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں 3 گھنٹے طویل اجلاس
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں طویل اجلاس
  • محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت