اساتذہ نئی نسلوں کی تربیت‘ قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کریں، شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے یوم معلم پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کو علم و شعور کے چراغ روشن کر کے نئی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے استاد کا پیشہ محض روزگار نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے جس سے معاشروں کی بنیادیں مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت بنتی ہیں اساتذہ کرام قوم کے محسن اور معمار ہوتے ہیں مگر افسوس کہ وہ آج بھی کم تنخواہوں،تربیتی سہولیات کی کمی اور سروس اسٹرکچر جیسے مسائل سے دوچار ہیں حکومتِ پاکستان اور نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ اساتذہ کے جائز مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں تاکہ وہ وقار و اطمینان کے ساتھ اپنی تعلیمی و اخلاقی خدمات جاری رکھ سکیں اگر اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیے جائیں گے تو ہمارے ملک کے نونہار بچے جو ہمارے ملک کا اثاثہ ہے وہ تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہو جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ملائیشیا کا دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے، پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورے کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے، پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں راہنما تجارت کے فروغ، باہمی تعاون کے نئے مواقع پر غور کریں گے، دونوں ممالک میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جب کہ دوطرفہ معاہدوں سے موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔