غیر قانونی دیورار کی تعمیر پر سائٹ ایسوسی ایشن کا حکام کو خط
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-2-16
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر وائس چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری عامر شہاب نے کہا ہے کہ نارا جیل کے باہر سائٹ کی مرکزی سڑک پر غیر قانونی دیوار کی تعمیر اور تجاوزات کے معاملے پر ایسوسی ایشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک تفصیلی خط انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ کو ارسال کیا، جس کی کاپیاں متعلقہ وزراء، سائٹ لمیٹڈ کے افسران و دیگر حکام اور اداروں کو بھی بھیجی گئیں۔خط میں واضح طور پر نشاندہی کی گئی تھی کہ جیل انتظامیہ سائٹ کی مرکزی سڑک پر دیوار تعمیر کر رہی ہے جو کہ نہ صرف منظور شدہ نقشوں کے خلاف ہے بلکہ سندھ حکومت کے ریونیو نوٹیفکیشنز (1952 اور 1953) کے مطابق الاٹ شدہ سائٹ زمین پر غیر قانونی قبضہ بھی ہے۔ مزید یہ کہ 2002 کے سروے ڈیپارٹمنٹ اور 2017 کے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ کے احکامات کے تحت کیے گئے سروے بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ زمین سائٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے نارا جیل کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اس غیر قانونی دیوار اور نالی (drain) کی تعمیر سے بھاری گاڑیوں کے لیے راستہ تنگ ہو جائے گا جس سے انڈسٹریل ایریا میں سامان اور خام مال کی ترسیل بری طرح متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس خط اور ایسوسی ایشن کی بروقت کاوشوں کے نتیجے میں متعلقہ اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نا صرف غیر قانونی تعمیر کو روک دیا گیا ہے بلکہ نئے سرے سے حد بندی بھی کی جارہی ہے۔سینئر وائس چیئرمین عامر شہاب نے کہا کہ یہ اقدام صنعتکار برادری کے لیے اطمینان بخش ہے اور اس سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ، وزیر برائے انڈسٹریز، صدر حیدرآبادچیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری، سیکریٹری صنعت و تجارت، ایم ڈی سائٹ، سیکریٹری سائٹ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، اسٹیٹ انجینئر سائٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت ایکشن لے کر سائٹ کے قانونی اختیارات کا احترام کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن نے کہا
پڑھیں:
نادرا کارڈ سینٹر ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ، اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا
نادرا کارڈ سینٹر. کو.یو کے ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کے دعوے کے حوالے سے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار! http://nadracardcentre.co.uk جعلی ویب سائٹ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ جعلی ویب سائٹ شناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ویب سائٹ پر ’ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں، نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیا ہے۔
برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار!https://t.co/DzEACBdbSX
جعلی ویب سائٹ ہے جوشناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے
ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں
نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیاہے pic.twitter.com/UEgCp7FJwp