انڈونیشیا: مدرسہ منہدم ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، درجنوں لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
انڈونیشیا میں دینی مدرسہ گرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق یہ کثیر منزلہ مدرسہ عمارت اس وقت زمین بوس ہوئی جب طلبہ عصر کی نماز کے لیے جمع تھے۔
نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے ڈائریکٹر یودی برامانتایو نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مزید دو لاشیں اور ایک انسانی عضو ملبے سے برآمد کیا ہے، جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے کا کام عمارت کے شمالی حصے میں جاری ہے، جو مرکزی ڈھانچے سے منسلک نہیں ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مِٹیگیشن ایجنسی (BNPB) کے سربراہ سہاریانتو کے مطابق تقریباً 49 افراد لاپتا ہیں، اور خدشہ ہے کہ مزید لاشیں ملبے تلے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹا رہی ہیں، تاہم حالیہ زلزلے نے امدادی کام میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارت گرنے کا جھٹکا اتنا زوردار تھا کہ پورا محلہ لرز اٹھا۔ ابتدائی تحقیقات میں ناقص تعمیراتی معیار کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
متاثرہ خاندانوں نے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد بھاری مشینری کے استعمال کی اجازت دے دی، کیونکہ اب زندہ بچ جانے والوں کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک ٹو‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد ہونے والی مشترکہ مشق 8 سے 19 نومبر تک منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں شامل طریقہ کار، تکنیک اور تعاون کو بہتر بنانا تھا، جس کے لیے شہری علاقوں میں آپریشنز اور دھماکا خیز مواد سے تیار اشیاء کو تلف کرنے کے عملی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ص
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا اعلیٰ ترین معیار پیش کیا جبکہ تمام طے شدہ تربیتی اہداف بھی کامیابی سے حاصل کیے گئے۔
اختتامی تقریب میں پاک فوج کے جی او سی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے اعلیٰ فوجی حکام نے نمائندگی کی۔ اِس مشترکہ مشق سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔