اسرائیل، غزہ سے جزوی انخلا اور حملوں میں کمی پر رضامند، جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی، صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں ایک ابتدائی انخلا کی حد (Withdrawal Line) پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس فیصلے سے حماس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل
صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کے تحت جیسے ہی حماس اس فیصلے کی تصدیق کرے گی، اسرائیل اس حد تک اپنی فوجیں پیچھے ہٹا لے گا اور فوری جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔ اس کے بعد تمام باقی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا۔
ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مذاکرات کے بعد اسرائیل ابتدائی انخلا لائن پر متفق ہو گیا ہے، جسے ہم نے حماس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ جیسے ہی اس کی توثیق ہوگی، قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے بعد فریقین کے درمیان مزید مذاکرات ہوں گے تاکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ٹرمپ کے مطابق ہم اس 3 ہزار سالہ المیے کے اختتام کے قریب پہنچنے کے لیے اگلے مرحلے کی شرائط تیار کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں نرمی، لیکن خطرہ برقرارامریکی نشریاتی ادارے NPR کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی پر اپنی فضائی کارروائیوں میں کمی کی ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں
تاہم ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے تاخیر کی تو اسرائیل دوبارہ مکمل عسکری کارروائیاں شروع کر دے گا، جس سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔
نتن یاہو کا الٹی میٹماسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ہفتے کے روز بیان دیا کہ وہ چاہتے ہیں حماس کے قبضے میں موجود تمام یرغمالی 13 اکتوبر (یہودی تہوار سُکوت کے آخری دن) تک واپس کر دیے جائیں۔
ٹرمپ کے مطابق حماس کے قبضے میں تقریباً 48 یرغمالی ہیں، جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خاندان اپنے جاں بحق عزیزوں کی لاشیں واپس حاصل کر کے تدفین اور سکون چاہتے ہیں۔
غزہ میں ہلاکتیں جاریالجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کی بمباری ہفتے کے روز بھی جاری رہی، جس میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے۔
طبی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں کتنے حماس کے ارکان اور کتنے شہری شامل ہیں، اس کی تفصیل تاحال واضح نہیں۔
اسرائیل کی جانب سے انخلا اور حملوں میں نرمی کو مبصرین ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر غزہ میں کئی ماہ سے جاری انسانی بحران میں نرمی کا باعث بن سکتا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی جنگ بندی تبھی ممکن ہوگی جب دونوں فریق یرغمالیوں کی رہائی اور سیزفائر کے عملی نفاذ پر مکمل اتفاق کر لیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے مطابق حماس کے کے بعد
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :