اسرائیل کوپاکستان کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا،سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) قائم مقام صدرِ پاکستان سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان میں ترقی کا سفر اب باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اور حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رہی ہے،پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا
ایک عظیم اعزاز ہے۔ پاکستان نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے، اور نہ ہی جنگ کا راستہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا ایک عظیم اعزاز ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں ترقی کا سفر اب باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اور حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غنویٰ بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن، موسیٰ سعید وائس چیئرمین اور ڈاکٹر غلام حسین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔