اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کابینہ کی تشکیل اور گورننس پر رہنمائی کیلئے بانی سے مشاورت ضروری ہے،درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیاہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب

حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ہفتہ میں ایک بار بشری بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔ ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ہفتہ میں ایک بار بشری بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔ ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کا کہنا ہے کہ باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی بھی منگوائی جاتی ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل مینوئیل کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل کی حدود میں آنیوالے ہر شخص کی ملاقات قوانین و رولز کو دیکھتے ہوئے کرائی جاتی ہے۔ جیل کی حدود سے باہر کا معاملے کی جیل انتظامیہ ذمہ دار نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم
  • سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
  • چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت، شفاف ٹرائل پر وکلا کے تحفظات
  • ملاقات ہونے تک!
  • بانی سے ملاقات‘ شوکت خانم ہسپتال اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی  درخواستوں پر سماعت کل ہو گی
  • بانی سے ملاقات کی درخواست، پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب