data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی مواصلات کمیٹی نے کراچی تا حیدر آباد موٹر وے پر ٹول پلازوں کی بھرمار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کی سفارش کی ہے۔ منگل کو چیئرمین اعجاز جاکھرانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی
قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہو۔ا اجلاس کے دوران رکن کمیٹی وسیم حسین نے کہا کہ کراچی سے حیدرآباد موٹر وے ایم 9 پر ٹول پلازے حد سے زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تو کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے، میرا کمیٹی میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین این ایچ اے اور دیگر افسران کی بات الگ الگ ہوتی ہے اور میں چیئرمین این ایچ اے کے جواب سے بالکل مطمئن نہیں ہوں انہوں نے کہاکہ این ایچ اے حکام کمیٹی میں غلط بیانی کررہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں اور رپورٹ بنا کر اسپیکر کو بھیج دیں پھر پارلیمنٹ کو اس معاملہ پر فیصلہ کرنے دیں۔ رکن کمیٹی وسیم حسین نے کہاکہ 2 سے 3 کلومیٹر کے اندر ٹول پلازہ لگایا گیا ہے، اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-4
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے سِٹیزن کالونی میں 6 مسلح ڈاکو غلام رسول شیخ کے گھر میں گھس گئے اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر تقریباً 20 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، گھر میں کام کرنے والی ملازمہ گیٹ بند کرنا بھول گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 مسلح افراد گھر میں داخل ہوگئے ذرائع کے مطابق غلام رسول شیخ اوقاف محکمہ میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں, پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی شہرمیں غیرقانونی موبائل فون سمزکےاسٹالزکی بھرمار
  • کراچی حیدرآباد موٹروے ایم9پر ٹول پلازوں کی زیادہ تعداد، اراکین اسمبلی کی این ایچ اے حکام پر تنقید 
  • کراچی حساس شہر ہے‘سب سے پہلے یہاں سے افغانیوں کو نکالا جائے‘وفاقی وزیر تعلیم
  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی دوستی سدا بہار ہے ، چیئرمین سینیٹ
  • حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات
  • قرض ملنے کی خوشی ایسے منائی جاتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو، سینیٹر ابڑو
  • سی ڈی اے کی جانب سے بغیر ادائیگی لوگوں سے زمین لینے کا انکشاف
  • حکومت قرض ملنے پر ایسے خوش مناتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو،چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور
  • ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا وضاحتی بیان سامنے آگیا