راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے مبارکباد دی، جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ہمارے سیاسی اور ذاتی اختلافات میں عوام کو نقصان نہیں ہونا چاہیے،  میں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بارے میں معلوم کر کے آگاہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے،  پی ٹی آئی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ احتجاجی سیاست کرتی ہے لیکن جب عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے اور یہ آپشن اب بھی کھلا ہوا ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اگر ایڈوائزری کونسل بنانے کی ضرورت ہوئی تو وہ خود بنائیں گے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں،  صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی تحریک انصاف سے مشاورت کی جائے گی اور میں اپنی تجاویز بھی پیش کروں گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا کہ

پڑھیں:

ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج

ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔

امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبرپختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا بھی کہنا تھا کہ انہيں خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کےدوران کہا کہ گورنر راج کی آئین میں اجازت صرف اس صورت میں ہے جب صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین یہ کہتا ہے کہ صوبے میں حکومت عوام کے نمائندوں کی ہوگی، اور اس وقت عوام کے نمائندے موجود ہیں، کابینہ بھی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی بڑی اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، وفاق حکومت کو خیبرپختونخوا میں اپنا نمائندہ مسلط کرنے کی ضرورت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی آج احتجاج کی کال، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ
  • ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
  • سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کئے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • ملاقات ہونے تک!
  • بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
  • خواتین  کے کیسز  اولین ترجیح ، کوئی  تاخیر  ‘ سفارش کو تاہی نہیں ہوگی مریم نواز
  • قانونی راستے اپنا لئے ملاقات نہ ہوئی، احتجاج کے سوا کیا آپشن : سہیل آفریدی 
  • کسی دبائویاخوف سے پیچھے ہٹنے والےنہیں،سہیل آفریدی