data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنگو: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے طاقتور دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے غلمینا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ ابتدائی دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم فورسز کو خدشہ تھا کہ یہ کارروائی کسی بڑے حملے کی تمہید ہوسکتی ہے۔

پولیس کے مطابق جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تو درابن کے علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑا دیا گیا۔

ڈی ایس پی خانزیب مہمند نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس پی اسد زبیر اور دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ دو دیگر زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

لاہور سے گرفتار 7 بھارتی ایجنٹس میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا

 

لاہور(نیوزڈیسک) گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد پولیس اہلکار نکلا ، سرفراز انویسٹی گیشن ونگ ہڈیارہ میں تعینات ہے، اس کے قبضہ سے ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور سے اسپیشل آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے سات دہشت گردوں میں سے ایک پولیس اہلکار سرفراز ہے ۔ جو انویسٹیگیشن ونگ ہڈیارہ میں تعینات تھا ، ملزم سے ممنوعہ مواد بھی برآمد ہوا ۔ کانسٹیبل سرفراز دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ، گرفتار ہونے والا پولیس اہلکار لاہور کے سرحدی علاقے برکی کا رہائشی ہے ۔

انویسٹیگیشن پولیس نے مسلسل غیر حاضری پر سرفراز کو معطل کیا اور پھر نوکری سے برخاست کردیا گیا ، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور ، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے سپانسرڈ بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • قنبرعلی خان،پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور شہید پولیس اہلکار
  • شکارپور،پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک،4 اہلکار زخمی
  • تحریک نمائندگی عوام کے اراکین 27ویں آئینی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں دوسری جانب پولیس اہلکار کسی ناگہانی واقعے سے بچنے کے لیے الرٹ کھڑے ہیں
  • لاہور سے گرفتار 7 بھارتی ایجنٹس میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا
  • شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
  • پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی نے کومبنگ آپریشنز کے احکامات دے دیے
  • اسلام آباد: جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مظاہرے سے نصراللہ رندھاوا اور زبیر صفدر خطاب کررہے ہیں
  • اٹلی: پولیس آپریشن دھماکے میں مزید ہلاکتیں
  • روس کا یوکرین پر تباہ کن حملہ: آٹھ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
  • بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا