Jasarat News:
2025-12-07@23:27:43 GMT

محراب پور: قومی شاہراہ غیر محفوظ ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ غیر محفوظ، ڈکیتی واردات دوران کار نہ روکنے پر رہزنوں کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق، واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر شاہ جمال پیٹرول پمپ کے پاس ہوا، جہاں پر پنجاب سے کراچی جانے والی کارکے ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر رہزنوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں کار سوار عرفان علی موقع پر جاں بحق ہوگیا،رہزن فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کئی گھنٹے قومی شاہراہ پر پڑی رہی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی شاہراہ

پڑھیں:

یو اے ای: حکام نے کئی سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی: اماراتی حکام نے 12 برس قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق شارجہ کی اعلیٰ انتظامیہ کے سماجی خدمتی ادارے نے اپنی انتھک جد و جہد سے 12 سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گھریلونا چاقی کی وجہ سے ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ مذکورہ واقعہ2013ءمیں ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کے باعث علحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون ا پنے بچے سے ملاقات کے لیے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے، اس کا حال احوال دریافت کرے۔ شارجہ انتظامیہ کے شعبہ سماجی خدمت کے اہلکاروں نے شب و روز کی کوشش و لگن کے بعد بالاخر اس لڑکے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور ماں سے ملوادیا۔ اس موقع پرماں بیٹے میں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے نوجوان خطاب کرتے ہوئے
  • جیکب آباد ،ڈکیتی کی واردات کے خلاف شہری قومی شاہراہ پر ٹائرنذرآتش کرکے احتجاج کررہے ہیں
  • جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
  • شارجہ پولیس نے 12 برس قبل بچھڑنے والی ماں کو بیٹے سے ملا دیا
  • القرآن
  • یو اے ای: حکام نے کئی سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا
  • جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
  • محرابپور،بینک سیکورٹی گارڈ ایجنٹ بن گیا ،درجنوں چیک پاس کراتے ہوئے گرفتار
  • اشتہار