کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 6 نومبر کو سماعت کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اس درخواست پر سماعت 6 نومبر کو ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کروڑ روپے
پڑھیں:
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ خطرے میں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
میڈیا رپورٹ کے ماطبق یہ درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس شیئر کی جا رہی ہیں، جنہیں ہٹایا اور بلاک کیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ دورانِ قید عمران خان کے اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس پھیلانے سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو اس درخواست پر سماعت کریں گے، جس کے لیے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے اشتعال انگیز پوسٹیں غیرقانونی قرار دینے کے لیے درخواست دائر
عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے، جب کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر فریقین سے بھی تحریری جواب مانگا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ ایکس اکاؤنٹ عمران خان عمران خان ایکس اکاؤنٹ