خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے: عدیل اقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔
عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو متعدد بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہو، وہاں بھی دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام نے مذاکرات کیے ہیں۔
پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی گاڑیوں پر مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پانچ گاڑیوں واپس کر دیں جبکہ دھرنا قیادت نے تمام گاڑیاں واپس کرنے پر دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی 14 سرکاری و نجی گاڑیاں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی تھیں۔