حیدر آباد کے ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں: ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔
حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر میں اگر اسپرے نہیں ہو رہا تو یہ ایچ ایم سی کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔
وسیم حسین نے کہا کہ میئر کاشف شورو سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، میئر اور ان کی پوری ٹیم کرپشن میں ملوث ہے۔
اس موقع پر موجود رکنِ سندھ اسمبلی راشد خان نے کہا کہ ہر یوسی چیئرمین کو پہلی تاریخ کو 12 لاکھ روپے ملتے ہیں، کس جماعت کا یوسی چیئرمین اسپرے نہیں کروا رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پی سی بی نے حیدر علی کی معطلی ختم کر دی، بی پی ایل کھیلنے کی اجازت
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر حیدر علی کی عبوری معطلی واپس لے لی ہے۔ حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ الزامات سے بری ہونے کے بعد سے کسی مقابلہ جاتی کرکٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر پولیس نے کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد پر خارج کردیا
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ بی پی ایل کے لیے محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
حیدر علی پاکستان کی جانب سے 35 ٹی 20 اور 2 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب مانچسٹر کی ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مقامی پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کے تنازعات، حیدر علی تک کی طویل کہانی
پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔ مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت میں مقدمہ بھیجنے کے لیے کافی شواہد نہیں ملے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ بی پی ایل پابندی پی سی بی حیدر علی کرکٹ مانچسٹر معطلی