Jang News:
2025-10-26@21:16:51 GMT

خبردار! کس کس طرح بذریعہ آن لائن فراڈ لوٹا جاسکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

خبردار! کس کس طرح بذریعہ آن لائن فراڈ لوٹا جاسکتا ہے؟

—فائل فوٹو

خبردار رہیں! آن لائن فراڈ کے ذریعے رقم بٹورنے والوں سے ہوشیار رہیں۔

ہیکرز کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں عام ہو گئیں۔

کبھی فون سم ویری فکیشن، کبھی کسی پارسل کی ڈیلیوری یا پھر کسی پیارے کو مشکل میں بتا کر لوٹنے کی کوششیں ہونے لگیں۔

ہیکرز شہریوں کو کال کر کے ان کے نمبر پر بھیجا گیا او ٹی پی مانگتے ہیں یا پھر بھیجے گئے لنک پر کلک کرنے کو کہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ سے نہ بچ سکیں۔

اگر آپ نے ان کا کہنا مان لیا تو ہیکرز آپ کا موبائل فون ہیک کر لیتے ہیں، ایک طرف آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی ہو سکتا ہے تو دوسری طرف آپ کا واٹس ہیک کر کے اس کے ذریعے آپ کے کانٹیکٹس کو میسجز کر کے بڑی رقم بٹوری جاتی ہے۔

سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے اور ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ قومی اسمبلی نکہت شکیل بھی اس آن لائن فراڈ کا شکار ہوئیں۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایسے میسیجز موصول ہوں کہ ان کا کوئی پیارا مشکل میں ہے اور رقم کا مطالبہ کر رہا ہے تو اس سے ریگولر کال کر کے اِس بات کی تصدیق لازمی کر لیں کہ جو میسج کر رہا ہے وہ اصل شخص ہے یا نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ن لائن فراڈ ایم کی

پڑھیں:

شکیل ترابی صدرنیوز ایجنسیز کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-01-17

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے خبر رساں اداروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان نیوز ایجنسیزکونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جس میں کونسل کی تنظیم سازی عمل میں لائی
گئی۔آئندہ 2سال کے لییعہدیداروں کا اتفاق رائے سے انتخاب کرتے ہوئے صباح نیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل احمد ترابی کو کونسل کا صدر جبکہ نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر عمار یاسر کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر صدیق ساجد سنیئر نائب صدر ، انڈیپینڈینٹ نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر آفتاب چودھری نائب صدر ، ڈپولومیٹک نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر عنصر محمود بھٹی فنانس سیکرٹری جب کہ پاکستان پریس انٹرنیشنل کے عدنان افتخار ڈپٹی سیکرٹری ہوںگے ۔

راصب خان خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
  • 5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
  • سعودی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کردیا
  • واٹس ایپ ہیکنگ اور مالی فراڈ، خاتون رکن قومی اسمبلی تحقیقات میں سست روی پر مایوس
  • قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے 5 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال
  • خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کی برطانیہ فلائٹس کی بحالی کا افتتاح کیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی
  • قومی ایئر لائن پر پابندی سے حکومت کو کافی نقصان ہوا، وزیر دفاع
  • قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال
  • شکیل ترابی صدرنیوز ایجنسیز کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب