ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چناری (صباح نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی زیر صدارتمسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے یہ ہمارا قطعی فیصلہ ہے۔ اس پر بہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا، سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح کیا کہ ہمارا یہ فیصلہ قطعی ہے کہ ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، وزیراعظم نے احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد:آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے وزیراعظم سے تعاون مانگا۔
وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔ مسلم لیگ ن کی کمیٹی پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر چکی ہے۔
پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حمایت سے آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لانا چاہتی ہے لیکن ن لیگ نہ مانی تو پیپلز پارٹی 20 فارورڈ بلاک کے اراکین سے رابط کرے گی۔