پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بڑے امن جرگے* کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور جامع حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور امن و استحکام سے متعلق چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے لیے سیاسی قیادت، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی، وکلاء، جرگہ مشران اور مختلف مکاتبِ فکر کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔

فیصلہ کیا گیا کہ امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، سابق گورنرز، علمائے کرام، جرگہ عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے عوام کو دہشت گردی کے خوف سے آزاد کرنے اور امن کے قیام کے لیے تمام تر سیاسی و سماجی قوتوں کو یکجا کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی

پڑھیں:

وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔

 وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پابندی کی منظوری دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مطابق ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق،آئی ایس پی ار
  • سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی: سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • صدرِ زرداری کا ٹانک میں کامیاب دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد دہشت گردی مشقیں ایران میں ہوں گی
  • ملکی ترقی کی راہ میں اصل رکاوٹ
  • ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ
  • وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا